موسم : جموں کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر درمیانی سے بھاری بارش ہونے والی ہے کیونکہ مضبوط مغربی ڈسٹربنس خطے کے قریب پہنچ رہا ہے،
محکمہ موسمیات سرینگر کے مطابق، 3 سے 4 اپریل تک کئی حصوں میں عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور بالائی علاقوں پر برفباری کی توقع ہے۔
اس دوران گرج چمک، ژالہ باری اور 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کشمیر اور جموں دونوں صوبو ں میں چند مقامات پر مختصر لیکن شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جس سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

10 اور 11 اپریل کو الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کا ایک مختصر سلسلہ ہو سکتا ہے، جبکہ عام طور پر 12 سے 15 اپریل تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

Share This Article