وادی بھر میں رام نومی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کشمیر میں رام نومی کے موقع پر کشمیری پنڈت برادری نے مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ تقریبات کا اہتمام کیا، جہاں مختلف مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے گئے۔

عقیدت مندوں نے خطے میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

اس سلسلے کی سب سے نمایاں تقریب سری نگر میں نکالی گئی روایتی شوبھا یاترا رہی، جس میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ رنگ برنگے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کی شرکت نے یاترا کو مزید دلکش بنا دیا

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے بیچ یہ جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر بربرشاہ کے رام مندر، درگا ناگ مندر، حبہ کدل کے کتھلیشور مندر اور ہنومان مندر ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سمیت دیگر مذہبی مقامات پر بھی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، جہاں عقیدت مندوں نے بھجن گائے اور اجتماعی دعائیں کیں۔

Share This Article