لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے شبِ قدر کے موقع پر عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے پیغام میں لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” شبِ قدر کے بابرکت اور مقدس موقع پر میں سب کو اپنی دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔
یہ مقدس رات بے لوث خدمت ، رحم دلی اور الہی فضل و کرم کی علامت ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت رات ہماری دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں محبت ، اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کے راستے پر ہمیشہ رہنمائی عطا فرماتا رہے ۔ “
