ڈیلی ویجروں کی مستقلی کا عمل رواں مالی سال سے مرحلہ وار شروع کیا جائیگا /وزیر اعلیٰ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپنے انچارج کے تحت محکموں کے لیے گرانٹس پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد بند تمام سیاحتی مقامات مئی تک دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا ” میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ تمام مقامات مئی تک دوبارہ کھل جائیں گے“۔ انہوں نے کہا ”جموں و کشمیر حکومت نے مرکزی حکومت کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی ہے“۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یومیہ اجرت والوں کو قانونی، مالی طور پر قابل عمل طریقے سے مستقل کرنے کا عمل اس مالی سال سے شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل مرحلہ وار ہوگا۔ گرانٹس کے مطالبات پر بحث کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے اسمبلی کو بتایا کہ ایک منظم، شفاف اور مالیاتی طور پر پائیدار نقطہ نظر کو یقینی بنانے کیلئے رواں مالی سال سے شروع ہونے والے ڈیلی ویجروں کارکنوں کی مستقلی کا مرحلہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔

انہوں نے ایوان کو مزید یقین دلایا کہ حکومت اس دیرینہ مسئلہ کا عملی، منصفانہ اور انسانی حل تلاش کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

Share This Article