کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سری نگر، 2 فروری

وادی کشمیر میں پیر کی علی الصبح زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم فی الوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز وسطی کشمیر کا ضلع بڈگام تھا۔

زلزلے کے جھٹکے پیر کی علی الصبح 5 بجکر 35 منٹ پر محسوس کئے گئے۔

اس زلزلے کے جھٹکوں کو سری نگر، بارہمولہ، شوپیاں، پلوامہ اضلاع اور دیگر ملحقہ علاقوں میں میں محسوس کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے اس قدر زور دار تھے کہ کئی علاقوں میں لوگ خوف و ڈر سے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تاہم فی الوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Share This Article