لفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ کشتواڑ، انسداد دہشت گردی گرڈ کا لیا جائزہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 31 جنوری

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا اور وہاں انسداد دہشت گردی گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے زمینی سطح کے کمانڈروں اور ہمہ وقت پر عزم جوانوں کے ساتھ نات چیت کی اور جاری کارروائیوں میں ان کے غیر متزلزل عزم اور حوصلے کو سراہا۔
یہ جانکاری شمالی کمان نے اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا اور وہاں انسداد دہشت گردی گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘آرمی کمانڈر نے اس موقع پر زمینی سطح کے کمانڈروں اور ہمہ وقت پر عزم جوانوں کے ساتھ نات چیت کی اور جاری کارروائیوں میں ان کے غیر متزلزل عزم اور حوصلے کو سراہا’۔

Share This Article