یوم جمہوریہ کے پیش نظر سری نگر میں سکیورٹی انتظامات سخت: پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 22 جنوری

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پر امن اور خوشگوار انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سری نگر پولیس نے شہر بھر میں سیکورٹی اور چیکنگ کے اقدامات تیز تر کر دئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس اہلکاروں کو اہم اور حساس مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی ناکے اور موبائل گشت قائم کئے گئے ہیں جہاں گاڑیوں اور افراد کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں گشت اور اچانک معائنوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ کڑی نگرانی بر قرار رہے اور امن و امن میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنای جا سکے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ مشکوک سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ پولیس افسران خود انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ سیکورٹی منصوبے پر موثر اور مربوط عمل در آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ اور تصدیقی عمل کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Share This Article