سرینگر ہوائی اڈے پر تین پروازیں منسوخ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

یوم جمہوریہ کے انتظامات کے پیش نظر دہلی ہوائی اڈے پر نافذ نوٹم کے باعث بدھ کو سری نگر ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تین پروزایں منسوخ کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ دہلی ہوائی اڈے پر جاری کردہ نوٹم کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر منگل کو بھی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔
سری نگر ائیر پورٹ افسران نے بدھ کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے انتظامات کے پیش نظر دہلی ہوائی اڈے پر نافذ نوٹم کے باعث آج سری نگر ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی 3 پروازیں متعلقہ ائیر لائنز کی جانب سے منسوخ کر دی گئی ہیں’۔
افسران نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہونے سے قبل اپنی ائیر لائنز سے پرواز کی تازہ صورتحال کی تصدیق کریں۔
انہوں نے مسافروں سے اس وجہ سے ہونے والی زحمت پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

Share This Article