بالہامہ کھنموہ میں خونین معرکہ آرائی، دو جنگجو جاں بحق

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر: سری نگر کے مضافاتی علاقہ بالہامہ کھنموہ میں جنگجوﺅںاو رفوج وفورسز کے درمیان جمعرات کی شام سے جاری جھڑپ جمعہ کی الصبح اختتام پذیر ہوئی ۔طرفین کے مابین جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو مقامی جنگجو جاں بحق ہوئے جن کا تعلق جنوبی ضلع پلوامہ سے ہے ۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر قریب چار بجے جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ،جو دو جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے پر ختم ہوئی ۔اس خونین معرکہ آرائی کے دوران سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بالہامہ کھنموہ میں جنگجوﺅںکی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک لیڈر کے محافظوں کے ہتھیار چھیننے کی ناکام کوشش کے بعد جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کے تبادلے کے دوران چار رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انتظامیہ نے کسی بھی طرح کی افواہ بازی کو روکنے کے لئے بالہامہ کھنموہ اور اس سے ملحقہ علاقوں بالخصوص پانپور میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کروا دی ہیں جبکہ ریلوے انتظامیہ نے سری نگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان براستہ جنوبی کشمیر ریل خدمات کو جمعہ کے روز معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بشمولیات یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے