بڈگام میں محکمہ بجلی کا عارضی ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 8 دسمبر

وسطی ضلع بڈگام میں محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم جو تین روز قبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا، پیر کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بڈگام میں محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم لکھری پورہ علاقے میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران ہفتے کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس کو علاج معالجے کے لئے پہلے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ پیر کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

متوفی کی شناخت غلام محی الدین راتھر ولد غلام حسن راتھر ساکن مہوارہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Share This Article