جے ڈی اے کو جواب دینا ہوگا کہ ارفاز دینگ کے گھر کو گرانے کا حکم کس نے دیا:سریندر چودھری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 29 نومبر

جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ہفتے کو کہا کہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے ) کو اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کس کے حکم پر صحافی ارفاز دینگ کے گھر کو مسمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو افسر اس میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں جائے موقع کا دورہ کرنے پر میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے بات کر رہا ہوں،وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کبھی بھی انتقامی کارروائیوں کی حمایت نہیں کی ہے ‘۔ ان کا کہنا تھا: ‘انتظامیہ ملک کے آئین کے مطابق چل رہی ہے اور ہم صحافیوں کے کام کی عزت کرتے ہیں’۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی کہا کہ حکومت نے ایسا اقدام کرنے کا حکم نہیں دیا تو پھر جے ڈی اے کو واضح کرنا ہوگا کہ انہوں نے ایسا کس کے حکم پر کیا’۔

انہوں نے کہا: ‘صحافیوں کو خاموش کرنے کی کوئی بھی کوشش جمہوری اداروں کی کمزوری کا باعث بن جاتی ہے ‘۔ ان کا کہنا تھا: ‘جے ڈی اے کو جواب دینا ہوگا کہ کس کے کہنے پر ایسا کیا گیا، یہ عمر عبداللہ سرکار کا فیصلہ نہیں ہے ‘۔ انہوں نے کہا کہ جو افسر اس میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Share This Article