کشمیر میں ہلکے درجے کا زلزلہ، شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر:: وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں ہفتہ کی صبح ہلکے درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہفتہ کی صبح 8 بجکر 51 منٹ پر محسوس کئے گئے جو کچھ سینکڑوں تک جاری رہے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 درج کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جموں وکشمیر کا کوئی علاقہ تھا۔ تاہم میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ ہلکے درجے کا تھا۔ اس زلزلے میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس سے قبل 20 فروری کو وادی میں ہلکے درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے