کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، سرینگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, DEC 26 (UNI):- A boatman break the freezing part of the Choont Kol, a part of the famous Dal Lake to make way to his boat in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-12U

سری نگر، 23 نومبر

وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر ہوتے ہوئے سری نگر میں رواں موسم کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور اس طرح رواں موسم کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔

قبل ازیں سری نگر میں 15 نومبر کو سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.7 اور منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 10 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران سردیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Share This Article