اونتی پورہ میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرگرم جموں وکشمیر کے شہری کی غیر منقولہ جائیداد ضبط: پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 22 نومبر

جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں پاکستان اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے کام کرنے والے جموں وکشمیر کے شہری کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کردی۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اونتی پورہ پولیس نے سید آباد پستولہ ترال میں واقع ایک غیر منقولہ جائیدد ضبط کی ہے جو پاکستان اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرگرم جموں وکشمیر کے شہری سے تعلق رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جائیداد کے مالک کی شناخت مبشر احمد ولد غلام نبی ڈار ساکن سید آباد پستونہ ترال کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات اور پوچھ تاچھ کے دوران یہ جائیداد مذکورہ شخص کی ملکیت کے طور پر سامنے آئی جس کی اونتی پورہ پولیس نے نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ قابل ذکر ہے کہ مبشر احمد مبینہ طور ہتھیار اور گولہ بارود علاقے میں منتقل کرکے اور مقامی دہشت گرد نیٹ ورکس کو فعال کرکے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے اور دوبارہ زندہ کرنے میں ملوث رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف اور اس کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے اونتی پورہ پولیس کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Share This Article