تعلیمی اِمدادی فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر تک بڑھا دی گئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر/18نومبر

وزیر اعلیٰ، جو جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ (جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی) کے چیئرپرسن بھی ہیں، کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بورڈ نے اعلیٰ تعلیم، سکولی تعلیم اور میرٹورئیس معاونت سمیت مختلف زُمروں کے تحت تعلیم اِمدادی فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 ءتک بڑھا دی ہے۔

اس توسیع کے پیش نظر تمام رجسٹرڈ بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن (بی او سی) ورکروں جنہوں نے ابھی تک اپنے بچوں کے لئے تعلیم اِمدادی فارم جمع نہیں کئے ہیں، کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد اس عمل کو مکمل کریں۔

درخواستیں آخری تاریخ قبل صرف آفیشل پورٹل (www.jkbocw.gov.in) پر آن لائن موڈ کے ذریعے جمع کی جائیں گی۔
بورڈ نے تمام اہل کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس توسیع سے بروقت فائدہ اُٹھائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ ان کے بچوں کے تعلیم سے متعلق حقوق میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

Share This Article