کشتواڑ میں دو ہفتوں سے لاپتہ دو بچوں کی ماں کی نعش بر آمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پولیس نے کشتواڑ میں ایک خاتون کی نعش بر آمد کر لی جو دو ہفتوں سے لاپتہ تھیں ۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ خاتون کی نعش جو دو ہفتوں سے زائد عرصے سے لاپتہ تھیں اتوار کو کشتواڑ پولیس کی ایس ڈی آر ایف ٹیم نے برآمد کی۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک خاتون کی شناخت شریفہ بیگم زوجہ محمد رفیق ساکنہ کوار ناگسینی کشتواڑ کے بطو رہوئی ہے اور اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ وہ 18 ستمبر 2025 سے لاپتہ تھی۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون جو دو بچوں کی ماں تھیں دو ہفتوں سے زائد عرصہ سے لاپتہ تھی کی نعش ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پہلے ہی کیس درج کر لیا گیا تھا اور موت کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔

Share This Article