راجوری میں سڑک حادثہ : جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں / 02ستمبر

راجوری میں دہری ریلیوٹ کے قریب منگل کی صبح ایک سڑک حادثہ میں کم از کم پانچ فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح ایک گاڑی گشت کے بعد گلوتھی میں ہیڈ کوارٹر واپس جاتے ہوئے پھسل گئی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور چار دیگر رینک اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے آرمی ہسپتال، راجوری منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ طبی جائزہ اور ضروری علاج جاری ہے، اور گاڑی کے پھسلنے کی وجہ جاننے کے لیے واقعے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Share This Article