ما بعد شوپیان ہلاکتیں:بدھ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:شوپیان میں شہری ہلاکتوں کے بعد پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ریاستی انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے کہ بدھ تک وادی کشمیر میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ وادی میں تمام تعلیمی ادارے جمعرات سے تدریسی عمل شروع کریں گے ۔

ریاستی انتظامیہ نے شوپیان واقعہ کے پیش نظر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے بدھ تک وادی کشمیر میں اسکول اور کالج سطح تک کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔

وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ وادی میں تمام تعلیمی ادارے جمعرات سے تدریسی عمل شروع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جمعرات سے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگا ۔

ان کا کہناتھا کہ یہ احتیاطی اقدامات وادی میں امن وقانون کی صورتحال کو ملحوظ نظر رکھ کر اٹھائے جارہے ہیں ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے