امرناتھ یاترا ایک روز بعد بحال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 جولائی

امرناتھ جی یاترا ایک روز کی معطلی کے بعد جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپوں سے دوبارہ شروع ہوئی۔واضح رہے کہ شری امرناتھ جی یاترا کو جمعرات کو دونوں ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے ایک دن کے لئے معطل کر دیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ یہ اقدام گذشتوں دو دنوں سے ہوئی موسلا دھار بارشوں سے یاترا کے راستوں پر بحالی کا کام کرنے کی ضرروت پیش آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح دونوں راستوں سے یاترا دوبارہ شروع ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ 3 جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک 2 لاکھ 51 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔امسال 38 دنوں پر محیط یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

Share This Article