سمتھن ٹاپ پر الٹو گاڑی حادثے کی شکار ،پانچ افراد زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /03جون /

سمتھن ٹاپ میں منگل کو حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سوار کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔نمائندے نے بتایا کہ ایک آلٹو کار جب کشتواڑ جا رہی تھی جو سمتھن ٹاپ کے قریب اپنا کنٹرول کھو بیٹھی جس کے بعد گاڑی حادثے کی شکار ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں پی ایچ سی لارنو منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں علاج کیلئے اننت ناگ منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت مختار احمد راتھر ولد غلام رسول راتھرساکنہ ویریناگ (ڈرائیور)، عمر فاروق ولد فاروق احمد راتھر ساکنہ مومن آباد، ڈورو، فیضان احمد شاہ، ولد عبدالرشید شاہ، ساکنہ بہی باغ، کولگام، عامر احمد میر، ولد غلام قادر میر، ساکنہ قمر اور اور وسیم احمد شیرگوجری ولد محمدشعبان شیرگوجری ساکنہ نوگام ویری ناگ کے بطور ہوئی ہے ۔

پولیس نے حادثے کی نسبت کیس در ج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Share This Article