جموں ریلوے اسٹیشن پر بم موجود ہونے کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 2 جون

جموں توی ریلوے اسٹیشن پر اتوار کی شام بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔

حکام نے بتایا کہ اتوار کی شام جموں توی ریلوے اسٹیشن پر بم کی موجودگی کے بارے میں ایک نامعلوم کال کرنے والے کی طرف سے ایک جعلی کال موصول ہوئی۔

ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یکم جون 2025 کو جموں ریلوے اسٹیشن پر بم کی موجودگی کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔انہوں نے کہا: ‘ جموں پولیس اور ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرکے مکمل تلاشی لی تاہم اس دوران کوئی مشکوک شئی نہیں پائی گئی’۔ان کا کہنا تھا: ‘کال کرنے والے کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں’۔

Share This Article