کنگن میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 بھیڑ بکریاں لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 20 مئی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن کے ہری گن ون جنگلاتی علاقے میں دوران شب آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 40 بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے ہری گن ون جنگلاتی علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ مختصر تیز باروشوں کے بیچ آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 40 بھیڑ بکریں ہلاک ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان مویشیوں کا مالک عبد الواحد کھٹانہ ساکن سندر بنی راجوری ہے جو موسمی ہجرت کے سلسلے میں ان دنوں چیچی پتہ ہری گن ون میں رہائش پذیر ہے۔

Share This Article