راہل گاندھی سرینگر پہنچے، زخمیوں کی عیادت اور پارٹی اجلاس میں شرکت متوقع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر،25اپریل

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی جمعہ کو ایک روزہ ہنگامی دورے پر سری نگر پہنچ گئے۔ ان کا یہ دورہ جنوبی کشمیر کے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں ہو رہا ہے، جس میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے تھے۔

راہل گاندھی کے ہمراہ پارٹی کے ریاستی صدر طاریق حمید قرہ اور دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران وہ اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جائیں گے، جہاں پہلگام حملے میں زخمی ہوئے سیاحوں کا علاج جاری ہے۔

کانگریس ذرائع کے مطابق راہل گاندھی پارٹی قیادت سے بھی ملاقی ہونگے اور پہلگام حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب وادی کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال سخت ہے اور سرحدی علاقوں میں بھی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔

Share This Article