راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران گولہ بارود برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 27 مارچ

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے جنگلی علاقے میں جاری تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فوج نے جمعرات کے روز منیال گلی کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تلاشی کے دوران فورسز نے گرینیڈ، پانچ گولیوں کے راؤنڈ، گیس سلنڈر، سولر پینل، اور کھانے پینے کی اشیاء برآمد کیں۔

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونین کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

Share This Article