نامساعد موسمی صورتحال: کپواڑہ کے پہاڑی علاقوں میں 17 مارچ تک اسکول بند رہیں گے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 15 مارچ

نامساعد موسمی صورتحال کے پیش نظر شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں انتظامیہ نے کئی پہاڑی علاقوں میں تمام سکول 17 مارچ 2025 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ہفتے کو ایک پوسٹ میں کہا گیا، ‘ مسلسل بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کپواڑہ نے مژھل، کیرن، بڈنبل، کمکڈی، جماگنڈ اور کرناہ کے بالائی علاقے کے تمام اسکولوں کو 17 مارچ 2025 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں نے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں رک رک کر بارشیں جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں برف و باراں کا یہ سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 17 مارچ سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔

Share This Article