کٹھوعہ سڑک حادثے میں کمسن لڑکی ہلاک، لوگ سراپا احتجاج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،08 مارچ

جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے پالی مورہ میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے کمسن لڑکی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی ۔
مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ پر آکر دھرناد یا جنہیں پولیس نے منتشر کیا۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے پالی مورہ علاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے کمسن لڑکی کو زور دار ٹکر ماری ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرارد یا۔
متوفیہ کی شناخت 19سالہ ساریکا کے بطور ہوئی ہے۔
ادھر مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ پر آکر دھرنا دیا اور ملوث ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔
قومی شاہراہ پر دھرنا دینے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد احتجاج کرنے والے پر امن طور پر منتشر ہوئے۔

Share This Article