واگورہ بڈگام میں آتشزدگی، 4 رہائشی مکان خاکستر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
فائل فوٹو

سرینگر، 3 مارچ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے واگورہ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں 4 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بڈگام کے واگورہ علاقے کے گنائی محلے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں ایک دو منزلہ مکان اور تین یک منزلہ مکان خاکستر ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ مختلف فائر اسٹیشنوں نے کئی فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Share This Article