ملی ٹینسی کیس: راجوری میں متعدد مقامات پر پولیس کے چھاپے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں29جنوری

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں پولیس نے دو درجن کے قریب مقامات پر چھاپے مارے جس دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں پاک مقیم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز جموں وکشمیر پولیس نے راجوری میں 25مقامات پر چھاپے مارے جس دوران کئی افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ چھاپہ ماری کے دوران رہائشی مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article