پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار؛ ممنوعہ مادہ، نقدی برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر 06 اکتوبر// سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پلوامہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ اور نقدی برآمد کی ہے۔

پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک پولیس پارٹی نے ٹینگ پونہ پلوامہ میں قائم ایک چوکی پر ایک مشکوک شخص کو روکا جس کی شناخت ہلال احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکنہ ٹینگ پونہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 5.8 گرام وزنی ہیروئن اور 14000 روپے نقدی برآمد ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔

اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 199/2024 قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت پولس اسٹیشن پلوامہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ہم عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔

Share This Article