نریندرمودی کا ناگا لینڈ میں مستحکم حکومت کا وعدہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File photo

تونسانگ، 22 فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ناگا لینڈ میں چار برس سے جاری عدم استحکام خاتہ ہوگا اور بی جے پی ۔ این ڈی پی پی حکومت ریاست میں ترقی کو یقینی بنائے گی۔
مسٹر مودی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ کچھ مہینوں میں ناگا سیاسی مسائل کا ایسا حل نکلے گا جو ریاست کے لوگوں کو قابل قبول ہوگا۔ اس کے لئے ہم لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں ایک مستقل اور مضبوط حکومت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ناگا لوگوں کی تہذیبی خصوصیات کا احترام کرتے ہیں۔ بی جے پی حکومت ریاست میں ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں لئے ماڈرن بازار کی سہولیات فراہم کرائے گی۔ مسٹر مودی نے ہندی میں لوگوں کو خطاب کیا جس کا ناگا زبان میں ترجمہ مرکزی وزیر کرن رجییجو نے کیا۔
ریاست میں 60 ممبران پر مشتمل اسمبلی کے لئے 27 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ بی جے پی اور این ڈی پی پی مل کر انتخابات لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی 20 سیٹوں پر جبکہ این ڈی پی پی 40 سیٹوں پر انتخابات لڑ رہی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے