پاکستان، بھارت آئندہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن بن جائیں گے آستانہ کانفرنس کے بعدچین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا/چینی وزیر خارجہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
سرینگر /28مئی/سی این آئی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں مکمل رکن بننے کاعمل مکمل ہوجائیگا، اس طرح یہ تنظیم دنیا کی مقبول ترین اورسب سے بڑی علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائیگی۔سی ای آئی مانیٹرنگ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر دستخط کی پندرہویں اوراچھی ہمسائیگی، دوستی اور تنظیم کے تعاون کے طویل المیعاد معاہدے پر دستخطوں کی دسویں سالگرہ کے موقع پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں مکمل رکن بننے کاعمل مکمل ہوجائیگا، اس طرح یہ تنظیم دنیا کی مقبول ترین اورسب سے بڑی علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائیگی جوترقی کی استعداد اور تعاون کے وسائل کے حوالے سے غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ہوگی۔ انھوں نے کہا آستانہ کانفرنس کے بعدچین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔وانگ یی نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کونئے مواقع اور چیلنجز کا سامنا ہے، تمام ارکان کی مجموعی کوششوں کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم ایک نئے اندازکی علاقائی تعاون تنظیم بن چکی ہے جو تعاون کے جدیدترین نظریات اور نمایاں بین الاقوامی اثرات رکھتی ہے، تنظیم علاقائی امن وترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے