کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 6 ستمبر
وادی کشمیر کے کئی علاقے میں جمعہ کی صبح بارشیں ہوئیں اور اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 6 اور 7 ستمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 8 سے 14 ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 15 اور 16 ستمبر کو جموں خطے اور کشمیر کے کچھ مقامات پر ایک بار پھر بارشوں کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں 6 اور 7 ستمبر کو بعض مقامات پر گرج چمک اور بجلی کوندنے،تیز ہوائیں چلنے، زمین کھسکنے، مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسکنے کے خطرات ہیں۔

دریں اثنا سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.9 ملی میٹر جبکہ کوکرناگ میں 5.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔جموں میں 4.0 ملی میٹر جبکہ کٹرہ میں 4.8 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

Share This Article