سری نگر::جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے قومی راجدھانی دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے اراکین کے ہاتھوں چیف سکریٹری انشو پرکاش کی مبینہ مارپیٹ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے عوامی نمائندوں کے رویے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پرکاش ایک انتہائی شریف اور خوش مزاج انسان ہیں۔ ڈاکٹر وید نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’عوامی نمائندوں نے دہلی انتظامیہ کے اعلیٰ بیوروکریٹ کے تئیں انتہائی افسوسناک رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔ میرے بیچ میٹ انشو پرکاش ایک انتہائی شریف اور خوش مزاج انسان ہیں۔ میں انہیں زدوکوب کرنے کی واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔ یو اےن آئی

