سرحدی کشیدگی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی:پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے کی ہلاکت پر احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے بچے کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے، رواں برس کے صرف ڈیڑھ ماہ میں ہی 335 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جس میں 15 بے گناہ شہری شہید اور 65 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ 15 فروری کو بھی بھارتی فورسز نے بچوں کی اسکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوا، معصوم شہریوں بالخصوص بچوں کو نشانہ بنایا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے اور اقوامِ متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو کام کرنے کی اجازت دے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے