پائیدار اور محفوظ شہروں کی تعمیر ہمارا بنیادی ہدف: منوج سنہا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 4 جولائی

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے والے پائیدار اور محفوظ شہروں کی تعمیر حکومت کا بنیادی ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی موسمی واقعات کے پیش نظر لچکدار شہری منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کرنا ناگزیر ہے تاکہ شہروں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو شہری منصوبہ بندی کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سری نگر کنکلیو سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘انتہائی موسمی واقعات، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور مستقبل کے محفوظ شہروں کے لئے لچکدار شہری منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کرنا بہت ضروری ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘پائیدار، جامع، لچکدار اور محفوظ شہروں جو لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوں اور اقتصادی، سماجی اور موسمیاتی چلینجوں سے موثر طریقے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، کی تعمیر ہمارا بنیادی مقصد ہے’۔

منوج سنہا نے کہا کہ شہری صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے متعلقین اور کمیونٹی کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر ملک کی ترقی کے انجن ہیں اور شہریوں کے خوابوں اور امنگوں کی تکمیل میں بھی کلیدی کر دار ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی شہر کاری بڑھتی ہوئی خواہش کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری منصوبہ بندی کو پائیدار انفراسٹرکچر کی تعمیر اور رہائشیوں کو خوشحال بنانے کے قابل بنانا چاہئے۔

Share This Article