سونہ مرگ میں تین افراد برف کے نیچے دب گئے، دو سیاحوں کو بچایا گیا

Ganderbal, Jan 12 (ANI): Snow is being cleared after an avalanche occurred near Baltal, Zojila in the Sonamarg area of Ganderbal on Thursday. (ANI Photo)

سری نگر،02 جون

شہرہ آفاق سونہ مرگ کے تھجواس گلیشئر کا ایک حصہ ڈہہ جانے سے تین افراد برف کے نیچے آئے دو سیاحوں کو بچایا گیا تاہم مقامی شہری ہنوز لاپتہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز سونہ مرگ کے تھجواس گلیشئر کی سیر وتفریح پر گئے دو سیاح اور ایک مقامی شہری اس وقت برف کے نیچے زندہ دفن ہو ئے جب گلیشئر کا ایک حصہ ڈہہ گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران دو سیاحوں کو زندہ باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی شہری ہنوز لاپتہ ہے جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article