عمر عبداللہ نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 2 مئی

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کی صبح بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

وہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ جمعرات کی صبح بارہمولہ پہنچے جہاں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ منگا شرپا کے سامنے کاغذات نامزدگی دائر کئے۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بتادیں بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے اب تک 11 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون اور انجینئر رشید خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس لوک سبھا سیٹ کے لئے 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر کی پانچ لوک سیٹوں میں سے دو سیٹوں کی پولنگ ہوئی۔

Share This Article