جہلم سانحہ : گنڈ بل میں نعشوں کی بازیابی کیلئے آپریشن دسویں روز میں داخل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /24اپریل

گنڈ بل بٹوارہ علاقے میں کشتی الٹ جانے کے واقعہ کے بعد لاپتہ باپ بیٹے سمیت تین افراد کی تلاش دریائے جہلم میں نویں روز بھی جاری رہا ۔
تینوں کی نعشیں بر آمد کر نے کیلئے ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کے علاوہ ماہر غوطہ خوروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی تاہم شام دیر گئے تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کی صبح دریائے جہلم میںایک کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں کئی کمسن بچوں اور خاتون سمیت چھ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ باپ بیٹے سمیت تین افراد ہنوز لاپتہ ہے ۔

نمائندے کے مطابق باپ بیٹے سمیت تین مزید افراد کی نعشیں نکالنے کیلئے نویں روز بھی آپریشن جاری رہا تاہم شام دیر گئے تک کوئی کامیابی حاصل نہیںہوئی ۔

Share This Article