جموں وکشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
12SRNP5: SRINAGAR, FEBRUARY 12 (UNI) Mighty Chinar trees turned while as Srinagar experienced first heavy snow fall of the winter after a long dry spell much to delight of the people on Monday.

سرینگر:ریاست بھر میں کم ازکم درجہ حرارت میں  غیر معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو درجہ حرارت گزشتہ دنوں کے مقابلے میں قدرے بہتر ریکارڈ کیا گیا ۔مطلع ابر وآلود رہنے کے بیچ رات کے درجہ حرارت میں پیر پنچال کے آر پار نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع ابر وآلود رہنے کے باعث رات کے درجے حرارت میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ۔انہوں نے کہا کہ اگلے24گھنٹوں کے دوران پیر پنچال کے آر پار ہلکی بارشوں اور برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے درجہ حرارت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں کم ازکم درجہ حرارت 1.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح صحت افزاءمقام پہلگام میں 0.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے افسر کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی6.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم خطہ لداخ میں اب بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ کرگل میں کم ازکم درجہ حرارت منفی11ڈگری ریکارڈ کی گئی جبکہ لہیہ میں منفی6.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

صوبہ جموں میں رات کے درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے جو تفصیلات فراہم کیں،اُنکے مطابق جموں میں 9ڈگری ،کٹرا میں 9.6ڈگری ،بٹوت میں 3.7،بانہال میں2.1ڈگرہ ،بھدرواہ میں2.4ڈگری اور ادھمپور میں7.5ڈگری کم ازکم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے