خواتین امن اور ترقی میں مثالی کر دار ادا کر رہی ہیں:منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر،8مارچ

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز کہا کہ خواتین جموں وکشمیر کے امن اور ترقی میں مثالی کر دار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘وہ یونین ٹریٹری کی مستقل اور جامع ترقی کو آگے بڑھاتی رہیں گی’۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘عالمی یوم خواتین کے موقع پر میں ناری شکتی کو ‘نیا جموں وکشمیر’ کی تقدیر تشکیل دینے اور ان کی بے لوث اور پر عزم کوشش کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘وہ امن اور ترقی کے لئے مثالی رول ادا کر رہی ہیں اور یونین ٹریٹری کی مستقل اور جامع ترقی کو آگے بڑھاتی رہیں گی۔بتادیں کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال دنیا بھر میں 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے صنفی مساوات، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بد سلوکی جیسے مسائل پر توجہ دی جاتی ہے۔

Share This Article