شوپیاں میں منشیات فروش کے قبضے سے 748گرام برون شوگر برآمد / پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر،/13 جنوری

شوپیاں میں پولیس نے منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے 748گرام برون شوگر جیسی ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس نے نارواو راولپورہ کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک تھار گاڑی زیر نمبر HP52D 555کو روک کر گاڑی کی تلاشی لی جس دوران پولیس نے گاڑی میں ایک پالتھین بیگ پایا اوردوران تلاشی بیگ سے 748گرام برون شوگر جیسی اشیائ برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے فوری طورپر منشیات فروش جس کی شناخت شوکت احمد نائیکو ولد عبدالجبار نائیکو ساکن سید پورہ بالا شوپیاں کے بطور ہوئی ہے کو دھر دبوچ کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 11/2024کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے لاکھوں روپیہ مالیت کے برون شوگر کو برآمد کرکے منشیات فروش سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔

Share This Article