حکومت نے ڈائریکٹر سکمز کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر /15 دسمبر

حکومت جموںوکشمیر نے ڈائریکٹر سکمز صورہ کی تقرری کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔

اِس سلسلے میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ بھوپندر کمار کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایس کے آئی ایم ایس ) صورہ سری نگر ، جموںوکشمیرکے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے ہندوستانی شہریوں سے مقررہ پروفارما پر آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایس کے آئی ایم ایس ) صورہ سری نگرکے www.skims.ac.in ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ 16دسمبر 2023ءسے 15 جنوری 2024ءتک ہوگی ۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس صورہ سری نگر کے عہدے کے لئے اِشتہار سے متعلق مکمل معلومات شیر کشمیر انِسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) صورہ سری نگر کی آفیشل ویب سائٹ www.skims.ac.in پر دستیاب ہے۔

Share This Article