دفعہ 370 فیصلہ: کسی کو نظر بند رکھا گیا ہے نہ گرفتار کیا گیا ہے: منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ دفعہ 370 پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے پیش نظر کشمیر میں کسی کو نہ خانہ نظر بند رکھا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں جو بے بنیاد ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا: ‘کچھ لوگ خانہ نظر بندی اور لوگوں کو گرفتار کرنے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر کسی کو خانہ نظر بند رکھا گیا ہے نہ کسی کو گرفتار کیا گیا ہے’۔

بتادیں کہ پی ڈی پی نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر پیر کی صبح ایک پوسٹ میں کہا: ‘عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے قبل ہی پولیس نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کے دروازے بند کرکے اس کو خانہ نظر بند کر دیا ہے’۔

دفعہ 370 کی تنسیخ کے خلاف دائر عرضیوں پر عدالت عطمیٰ آج یعنی پیر کو فیصلہ سنا رہی ہے۔اس فیصلے کے پیش نظر وادی کشمیر میں سیکورٹی کے فیقد المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔

Share This Article