سرینگرمیں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات ، جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, OCT 10 (UNI) :- Security beefed up across Srinagar city ahead of President of India Droupadi Murmu’s visit in Srinagar on Tuesday. UNI PHOTO-56U

سرینگر، 30 اکتوبر

سرینگر میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے کئی مقامات پر راہگیروں اور مسافروں کی تلاشی لی جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ پورے شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے مسافروں، راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سی آر پی ایف او رجموں وکشمیر پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی۔نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر میں مختلف سڑکوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سری نگر میں کئی مقامات پر عارضی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس ، سی آر پی ایف کے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیک پوائنٹس پر نہ صرف گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے بلکہ مسافروں کے موبائیل فون چیک کرنے کے بعد انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عید گاہ سری نگرمیں پولیس آفیسر پر حملے کے بعد جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔دریں اثنا شمالی اور جنوبی کشمیر کے اضلاع کو سری نگر سے جوڑنے والی سڑکوں پر بھی سیکورٹی فورسز نے موبائیل چیک پوائنٹس قائم کئے ہیں۔یو این آئی

Share This Article