سوپور میں دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے غیر مقامی کی لاش بازیاب

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Two arms coming up from water for help

سرینگر، 9 اکتوبر

بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں گذشتہ شام دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے غیر مقامی شخص کی لاش پیر کی صبح بر آمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ سوپورکے بوہری پورہ علاقے میں اتوار کی شام ایک غیر مقامی شخص اچانک دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی جموں وکشمیر پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا اور 12 گھنٹوں کی مسلسل کاشوں کے بعد لاش پیر کی صبح باز یاب کی گئی۔

متوفی کی شناخت سریندر پرساد سکان بابھنولی کوشی نگر اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔یو این آئی

Share This Article