کشمیر میں 10 اکتوبر کی دوپہر تک برف و باراں کی پیشگوئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، محکمہ موسمیات نے مغربی ہوائوں کی آمد کے پیش نظر وادی کشمیر میں برف باراں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک کمزور مغربی ہوا 9 اکتوبر کی دو پہر کے بعد جموں وکشمیر میں وارد ہو کر موسم کو متاثر کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر وادی میں 9 اکتوبر کی شام سے 10 اکتوبر کی دوپہر تک بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران بعض علاقوں میں درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔.ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 9 اکتوبر کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 13 تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں فی الوقت وسیع پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان ہے۔محکمہ نے ایک ایڈوئزری میں پہلے ہی کسانوں سے تاکید کی ہے کہ وہ 10 اکتوبر کو فصل کٹائی سے احتراز کریں۔

یو این آئی

Share This Article