سری نگر کے ملورہ میں نوجوان کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، سری نگر کے ملورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک گاڑی میں ایک نوجوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ملورہ علاقے میں جے کے بینک کے نزدیک مقامی لوگوں نے ایک کار میں ایک لاش دیکھی جس کے متعلق انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔

انہوں کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔

متوفی کی شناخت محمد آصف خان ولد عاشق احمد خان ساکن پٹن کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Share This Article