پونچھ اور راجوری میں پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 28اگست

جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں پیر کی صبح ’پاکستانی تحریک انصاف‘ کے جھنڈے برآمد کئے گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھمبر گلی سیکٹر کے مڈل سکول سرولہ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اس بارے میں اطلاع فراہم کی اور فوری طورپر پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور پی ٹی آئی کے جھنڈے کو تحویل میں لیا۔

ان کے مطابق پاکستان کے قومی پرچم اور پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ رنگین پاکستان کے غبارے اتوار اور پیر کی درمیانی شب راجوری ضلع میں برآمد ہوئے۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article