امرناتھ یاترا: زائد از 7 ہزار یاتریوں پر مشتمل 12 واں جھتا جموں سے روانہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، امر ناتھ یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح ایک اور جھتا انتہائی جوش و خروش کے ساتھ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح 7 ہزار 2 سو 45 یاتریوں پر مشتمل بارہواں جھتا کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جھتا 327 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 101 گاڑیوں میں 3 ہزار 1 سو 44 یاتری روانہ ہوگئے جبکہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 226 گاڑیوں میں 4 ہزار 1 سو 1 یاتری روانہ ہوگئے۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

Share This Article