اگلے کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی ،شبانہ درجہ حرارت میں بدستور کمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Weather Update

سری نگر، 9 مئی

میدانی علاقوں میں کئی دنوں کی غیر مستقل بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد، محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں بنیادی طور پر موسم خشک رہنے کی توقع ہے اگرچہ بعض جگہوں پر دوپہر یا شام کے وقت بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کو رد نہیں کیا جا سکتا تاہم امکانات کم ہے

انہوں نے کہا کہ 10 سے 12 مئی تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور اس دوران گرم دن متوقع ہیں۔

Share This Article